سعودی عرب ، وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہونے پر واپس نہ جانے پر 50 ہزار ریال جرمانہ ، 6 ماہ قید

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 4 اپریل 2018 17:10

سعودی عرب ، وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہونے پر واپس نہ جانے پر 50 ہزار ریال ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2018ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حال ہی می اعلامیہ جاری کیا ہے کہ وزٹ ویزہ پر ریاست میں آنے والے غیر ملکی اگر ویزے کی معیاد ختم ہونے پر واپس نہیں جاتے اور غیر قانونی طور پر ریاست میں رہائش پذیر رہتے ہیں تو انھیں سخت سزاوں کا سامنا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے اگر کوئی غیر ملکی وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود بھی ریاست میں قیام پذیر ہوا تو اسے 50 ہزار ریال جرمانے کی سزا کے ساتھ 6 ماہ جیل کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ چونکہ وہ غیر ملکی ہو گا اس لیے سزا ختم ہوتے ہی اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔