چندلوگوں کوپاکستان پراجارہ داری کی اجازت نہیں دیںگے،محمد نواز شریف

ہم ووٹ کی عزت کریں گے اورکروائیں گے،عوام کوجہاں سے بھی آواز دوں،لبیک کہنا ہوگا،پاکستان پررحم کرو،خلق خدا نے آپ کافیصلہ مسترد کردیا ہے،کرپشن،کمیشن ،کک بیک پرلعنت بھیجتا ہوں۔قائد ن لیگ کاسمندری میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 اپریل 2018 18:26

چندلوگوں کوپاکستان پراجارہ داری کی اجازت نہیں دیںگے،محمد نواز شریف
سمندری(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ چند لوگوں کو پاکستان پراجارہ داری نہیں کرنے دیں گے،ہم ووٹ کی عزت کریں گے اور کروائیں گے،عوام کوجہاں سے بھی آواز دوں،لبیک کہنا ہوگا،پاکستان پررحم کرو،خلق خدا نے آپ کافیصلہ مسترد کردیا ہے،کرپشن،کمیشن ،کک بیک پرلعنت بھیجتا ہوں۔انہوں نے چوہدری شریف کی برسی پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں عدالت میں سوچ رہا تھا کہ تین بار وزیراعظم رہا۔

ہندوستان کے مقابلے میں پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا۔ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن میں دنیا سے ڈرا نہیں۔ الحمداللہ پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا۔دہشتگردی کوجڑ سے مارنے کی کوشش کی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کوختم کیا،سی پیک لے کرآئے۔

(جاری ہے)

سوچ رہاتھا کہ نوازشریف تم توملک کی خدمت کررہے تھے لیکن یہ کیوں مقدمات بھگت رہے ہو؟سمندری والو! بتاؤ کہ نوازشریف کو کس چیز کی سزا مل رہی ہے۔

اس بات کی سزا دی گئی کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔کہتے جاؤ چھٹی ،جعلی مقدمات بنا دیے گئے۔کرپشن ایک پیسے کی نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ مقدمہ ٹی وی پرچلایا جائے۔میں چاہتاہوں کہ مقدمے کوپوری پاکستان قوم ٹی وی پردیکھے۔اب عدالت میں فراڈ ہورہا ہے۔قوم اپنی آنکھوں سے دیکھے کہ عدالت میں کونسا مقدمہ چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کمیشن ،کک بیک اور کرپشن پرلعنت بھیجتا ہوں۔

میرے خلاف مقدمہ 1962ء سے چل رہا ہے ۔جب نوازشریف سکول میں تھا اور 12سال کا تھا۔مجھے مقدمے میں وزرارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے نکالا گیا۔ کیا یہ بے توقیری اور بے عزتی عوام کومنظور ہے؟ انہوں نے کہاکہ بتاؤ کہ فیصل آباد کی عوام کاکیا فیصلہ ہے؟ انہوں نے کہاکہ سمندری کے بہن بھائی بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں نے اپنے اصولوں پرپیچھے نہیں ہٹنا۔

میں پیچھے ہٹنے والا بندہ ہی نہیں ہوں۔میں ناانصافی کا مقابلہ کروں گا۔انہوں نے عوام کومخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میں جہاں سے بھی آواز دوں گا توکیاآپ نوازشریف کاساتھ دوگے؟نوازشریف نے کہا کہ ایک طرف سپریم کورٹ نے میرے خلاف فیصلہ دیا دوسری طرف جی ٹی روڈ میرے استقبال کیلئے لاکھوں لوگ باہرنکل آئے تھے۔کاش میں ان نوجوانوں کودیکھ سکوں۔انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ میں قوم کی خدمت کرسکوں۔

انشاء اللہ آپ کے گھرجگمگائیں گے۔ووٹ کی حرمت کیلئے جب بھی آواز دوں عوام کولبیک کہنا ہوگا۔ہم ووٹ کی عزت کریں گے اور کروائیں گے۔پاکستان کسی کی جاگیرنہیں ہے۔پاکستان دوچارسو بندے کی جاگیرنہیں۔پاکستان 22کروڑ عوام کی جاگیرہے۔چندلوگوں کوپاکستان کے پراجارہ داری کی اجازت نہیں دے سکتے۔نوازشریف نے کہاکہ پاکستان پررحم کرو۔پاکستان کی عوام تمہارا فیصلہ نہیں مان رہی ہے۔خلق خدا نے آپ کافیصلہ مسترد کردیا ہے۔