ضلع لاہور میں چار گندم خریداری مراکز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 4 اپریل 2018 19:48

ضلع لاہور میں چار گندم خریداری مراکز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا
لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پرضلع لاہور میں چار گندم خریداری مراکز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔رائیونڈ ، کاہنہ، برکی اور رکھ چھبیل میں گندم خریداری سنٹرز پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سنٹرز پر انتظامات اپنی نگرانی میں کروائیں ۔ علاوہ ازیںاے سی (رائیونڈ)نے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر رائیونڈ گندم خریداری سنٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے گندم رکھنے کیلئے سٹور ہال اور وزن کرنے کے کمپیوٹرائزڈ ترازو کا جائزہ لیا۔اس موقع پراے ایف سی، تحصیل دار اور مارکیٹ کمیٹی نے انتظامات کے حوالے سے اے سی کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :