لاہور ، پاکستان بار کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف 6 اپریل کو ہڑتال کا اعلان کر دیا

بدھ 4 اپریل 2018 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف اور مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بار کونسل نے چھ اپریل کو ملک بھر میں عام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے چھ اپریل کو کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا ہڑتال کا اعلان کرتے وقت پاکستان بار کونسل کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کرے پاکستان بار کونسل نے اس حوالے سے حکومتی کردار کو مایوس کن قرار دیاہے۔