ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ، بارش کا بھی امکان

بدھ 4 اپریل 2018 21:21

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ، بارش کا بھی امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، ڑوب، مالاکنڈ ڈویڑن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت 20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، ڑوب، مالاکنڈ ڈویڑن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ ایک سے دو روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بلوچستان اور فاٹا کے بالائی علاقوں، کشمیر میں بعضں مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائو ں کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے سیدوشریف میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :