شہریوں کو نیب ڈائریکٹر بن کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار ، اعتراف جرم کر لیا

بدھ 4 اپریل 2018 21:36

شہریوں کو نیب ڈائریکٹر بن کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار ، اعتراف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب انٹیلیجنس ونگ نے ایک نوسرباز جمیل احمد کو گرفتار کیا ہے جو شہریوں کو مبینہ طور پر نیب کا ڈائریکٹر بن کر نہ صرف بلیک میل کرتا تھا بلکہ مقدمات ختم کروانے کے بدلے بھاری رقوم کا تقا ضا کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

نیب نے نہ صرف اس کو گرفتا ر کیا ہے بلکہ ااس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جس پر اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :