چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی زیر صدارت پراونشل جسٹس کمیٹی کا اجلاس آکل ہوگا

بدھ 4 اپریل 2018 21:57

لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی زیر صدارت پراونشل جسٹس کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو منعقد ہوگا، اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سفارشات وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بھجوائی جائیں گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں قائم کمیٹی پانچ ممبران پر مشتمل ہے، کمیٹی کے ممبران میں سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان، سیکرٹری لا جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کمیٹی، سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انصاف کی موثر فراہمی کیلئے عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان تعاون میں اضافہ پر غور کیا جائے گا، اور رول آف لا ء کے ذمہ دار اداروں کے مابین تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا، علاوہ ازیں صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ کریمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے سربراہ اپنی کارکردگی رپورٹ اور سفارشات پیش کریں گے، کمیٹی ان سفارشات اور کارکردگی کا جائزہ لے گی جبکہ بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی جائینگی، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رول آف لا ء کے اداروں کی مضبوطی اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلئے سفارشات بھی مرتب کی جائینگی، یہ سفارشات وفاقی و صوبائی حکومتوں اور لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کو بھجوائی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :