لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی ایکشن، ماں بیٹے سے برآمد ہونے والی چیز نے حکام کے پیروں تلے سے زمین نکال دی

بدھ 4 اپریل 2018 22:01

لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی ایکشن، ماں بیٹے سے برآمد ہونے والی چیز نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ماں بیٹے کے قبضے سے منشیات برآمد کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے حکام کے مطابق ملزم مدثر او ر اس کی ماں ناہید بی بی لاہور سے سعودی عرب جارہے تھے کہ دوران چیکنگ ان کے سامان سے چاکلیٹ کے ڈبوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کر لی گئی ۔

اے این ایف حکام نے دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کرکردیا ۔امیگریشن حکا م نے ایک اور کارروائی میں ترکی سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر آنے والے تین پاکستانیوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔تینوں پاکستانی ترکش ائیر لائن کی پرواز 714کے ذریعے استنبول سے لاہور پہنچے ۔امیگریشن حکام نے تینوں مسافروں کو مز ید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔