Live Updates

لاہور ، ڈراموں میں لفظ ‘‘طلاق‘‘ پر پابندی عائد کرنے بارے تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی

بدھ 4 اپریل 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) ٹی وی چینلوں پر ڈراموں میں لفظ ‘‘طلاق‘‘ پر پابندی عائد کرنے کے لئے تحریک انصاف کے ملک تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینل کے ڈراموں میں لفظ ’’طلاق‘‘ پر پابندی عائد کی جائے اور پیمرا کو پابند کیا جائے کہ ڈراموں میں لفظ طلاق کا استعمال ہرگز نہ ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات