لاہور، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام نگر شاہدرہ کی انتظامیہ نے معصوم بچوں کو مزدوری پر لگا دیا

بدھ 4 اپریل 2018 23:13

لاہور، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام نگر شاہدرہ کی انتظامیہ نے معصوم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام نگر شاہدرہ کی انتظامیہ نے معصوم بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے مزدوری پر لگا دیا۔ بستے اٹھائے، ہاتھوں میں کتابیں تھامے بچے سکول آئے تو انتظامیہ نے انہیں کرسیاں اٹھانے پر لگا دیا۔

(جاری ہے)

بچوں کا کہنا تھاکہ کچھ روز قبل انتظامیہ نے فرنیچر کی کمی کے باعث پرائیویٹ سکول سے امتحانات کے لیے کرسیاں مانگی تھیں۔ امتحانات ختم ہوتے ہی بچوں کو کرسیاں واپس کرنے پر لگا دیا گیا۔لاکھوں روپے فنڈز کی دستیابی کے باوجود سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی کمی اور بچوں سے تعلیم کی بجائے مشقت کا کام لینا، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :