حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کوووٹر لسٹ چیک کرنے سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت جاری کر دی

بدھ 4 اپریل 2018 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کوووٹر لسٹ چیک کرنے کے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت جاری کر دی،حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو خبردار کیا ہے کہ تمام ووٹرز فہرستیں صوبے کے 850 اہم مقامات پرآویزاں کی جائیں۔ عوام کے ان لسٹوں میں لگائے گئے اعتراضات دور کرنے کیلئے مہم بھی چلائی جائے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈی سی کو حکم دیا ہے کہ مساجد کے لاوڈ سپیکر، منادی، کیبل کے ذریعے تشہیری مہم شروع کی جائے، جس میں عوام کو ووٹر لسٹ چیک کرنے کے متعلق آگاہی دی جائے، اگر کوئی غلطی ہو تواعتراض لگایا جائے اور درست صورت میں الگ سے فارم پر کیا جائے۔ تمام ڈی سی کو کہا گیا ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں اور تحصیل اور ٹائون کی سطح کے دورے کریں اور یہ عمل 24 اپریل تک مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :