خادم اعلیٰ پنجاب بھی آرمی چیف کے بڑے مداح نکلے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پروفیشنل سپہ سالار ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ سیدھی بات کرتے ہیں،شہباز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 4 اپریل 2018 22:33

خادم اعلیٰ پنجاب بھی آرمی چیف کے بڑے مداح نکلے
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04اپریل 2018ء ) :خادم اعلیٰ پنجاب بھی آرمی چیف کے بڑے مداح نکلے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پروفیشنل سپہ سالار ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ سیدھی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ان جنرل قمر جاوید باجوہ وہ پذیرائی حاصل نہیں کرپائیں گے جو سابق آرمی چیف کے حصے میں آئی مگر آرمی چیف کی حالیہ مقبولیت نے تمام قیاس آرائیوں کا دم توڑ دیا۔

عوام تو عوام خادم اعلیٰ پنجاب بھی آرمی چیف کے بڑے مداح نکلے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پروفیشنل سپہ سالار ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ سیدھی بات کرتے ہیں۔آرمی چیف جو کام کررہے ہیں، اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :