شامی مہاجرین کی میزبانی،جرمنی نے اردن کو مزید امداد کی یقین دہانی کرا دی

بدھ 4 اپریل 2018 23:22

عمان ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اردن کو مزید امداد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ بدھ کے روز دارالحکومت عمان پہنچنے پر ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ اردن کی جانب سے ہزاروں شامی شہریوں کو پناہ دینا متاثر کن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر خارجہ کے بقول دہشت گردی اور طاقت کی رسہ کشی کے شکار اس خطے میں اردن دانشمندانہ سوچ رکھنے والا ملک ہے۔ ہائیکو ماس کا (آج) جمعرات کو مقامی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :