شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں بیان؛ مقبوضہ کشمیر میں سے بھی آفریدی کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 4 اپریل 2018 22:51

شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں بیان؛ مقبوضہ کشمیر میں سے بھی آفریدی ..
سرینگر (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04اپریل 2018ء ):شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں بیان، مقبوضہ کشمیر میں سے بھی آفریدی کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جارحیت کی تمام حدید پار کر لیں ۔بھارتی فوج کی بربریت نئی اور خونی تاریخ رقم کر رہی ہے۔پاکستان نے پہلے دن سے ہی کشمیریوں کی اخلاقی حمایت کی ہے۔کشمیریوں کے حق میں تسلسل سے اٹھنے والی آوازیں بھارت کو پریشان کئیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں بیان کیا دیا ،بھارتی عوام اور میڈیا لٹھ اٹھا کر شاہد آفریدی کے پیچھے دوڑ پڑا تا ہم شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں بیان کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سے بھی آفریدی کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے شاہد آفریدی کے بیان کی حمایت کردی۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھی شاہد آفریدی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے قتل و غارت گری کی مذمت کر رہی ہے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی۔