پیپلزپارٹی نے بھٹو کے نظریہ کو دفن کردیا، رہی سہی کسر سینیٹ کے انتخابات میں پوری کردی گئی،ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمد صفدر کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 4 اپریل 2018 23:48

پیپلزپارٹی نے بھٹو کے نظریہ کو دفن کردیا، رہی سہی کسر سینیٹ کے انتخابات ..
اسلام آباد ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بھٹو کے نظریہ کو دفن کردیا، رہی سہی کسر سینیٹ کے انتخابات میں پوری کردی گئی ہے،بابر اعوان ہر دور میں بکتا رہا ہے اور بکتا ہی رہے گا،حکمرانی عوام اور ووٹ کی چلے گی، اسکے بغیر ہر ڈاکٹرائن کا تجربہ ناکام ہوجائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے پاس نوٹ چھاپنے والی مشینیں ہیں جبکہ عمران خان کی مشینیں کبھی ٹوٹ جاتی ہیں اور کبھی خالی ہوجاتی ہیں،جب پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سال پورے کرنے تھے تواس وقت وہ میثاق جمہوریت کے پابند رہے،اب وہ مجبور ہیں اس لیے انہوں نے اپنے لیے سپیس بنائی ہے،وہ اب جمہوریت کو بھول گے ہیں۔