Live Updates

فیض آباد دھرنے کے ملزمان کیخلاف مقدمات اسلام آباد میں درج ہوئے ہیں ، رانا ثناء اللہ

معاہدے پر ایک فریق کے تحفظات میں تو مذاکرات ہونے چاہئیں، عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ان کے لوگ بکے ہیں خادم رضوی گرفتاری کا وارنٹ اسلام آباد کے عدالت نے جاری کیا ہے ،انٹرویو

بدھ 4 اپریل 2018 23:54

فیض آباد دھرنے کے ملزمان کیخلاف مقدمات اسلام آباد میں درج ہوئے ہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے ملزمان کیخلاف مقدمات اسلام آباد میں درج ہوئے ہیں ۔ فیض آباد دھرنے میںمعاہدے پر ایک فریق کے تحفظات میں تو مذاکرات ہونے چاہئیں، عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ان کے لوگ بکے ہیں خادم رضوی گرفتاری کا وارنٹ اسلام آباد کے عدالت نے جاری کیا ہے ۔

گذشتہ روز نجی ٹی وی سے انٹرو ویو دیتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت علماکرام کی دینی و ملی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے علماء کرام مساجد میںآذان اورخطبے کے لئے 4 لاؤڈ اسپیکر استعمال کر سکیں گے فیض آباد دھرنے میں حکومت اور مذہبی جماعتوں کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا اس پر علمدرآمد نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

خادم رضوی کی گرفتاری کا وارنٹ اسلام آباد عدالت نے جاری کیا ہے لیکن ان کو گرفتار کیا جائے گا دھرنے والوں کے خلاف مقدمات اسلام آباد میں درج ہوئے ہیں دو سال تک دوافراد کے وارنٹ جاری ہوئے اس کو کسی نے گرفتار نہیں کیافیض آباد دھرنے میںمعاہدے پر ایک فریق کے تحفظات ہیں تو مذاکرات ہونی چاہئے اگر مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر بات ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پریس کانفرنس میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں لوگ بکے ہیں وزیراعظم کو عمران خان کے اس بیان کو بطور گواہ عدالت میںپیش کرنا چاہئے سینیٹ الیکشن میں اصل کام ان قانون نے کیا جو بظاہر شناخت نہیں رکھتی لیکن کام بڑے شاطر طریقے سے کرتے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات