کرم ایجنسی ،بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو شدیدنقصان پہنچا

جمعرات 5 اپریل 2018 15:48

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) کرم ایجنسی کے بیشتر علاقوں پرشدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے میوہ جات کے باغات اور فصلوںکو شدیدنقصان پہنچا ہے،کرم ایجنسی کے علاقے زیڑان،ملانہ، کڑمان بوغکی اور پاڑہ چمکنی پر تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا اورتیز بارش اور ژالہ باری کے باعث بشتر علاقوں میں میوہ جات کے باغات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے طرف دریا کرم کے کنارے ہزاروں ایکڑ زرعی زمینوں کے بچائو کیلئے حفاظتی پشتوں کے کمی کے سبب زرعی اراضی بہہ جانے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :