قندوز فضائی حملے کے بعد افغان صدراشرف غنی کا ہنگامی فیصلہ

جمعرات 5 اپریل 2018 17:10

قندوز فضائی حملے کے بعد افغان صدراشرف غنی کا ہنگامی فیصلہ
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2018ء) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے صوبہ قندوز میں ڈیڑھ سو نہتے طلبہ کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے ارکان نے اجلاس کے دوران قندوز واقعے پر کہاکہ اگر اس طرح نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

افغان صدر اشرف غنی نے قندوز کے ضلع دشت ارچی میں مدرسے پر حملے اور ڈیڑھ سو طلبا کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اسے فوری طور پر رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔اقوام متحدہ پہلے ہی بے گناہوں کے قتل عام کی تحقیقات کر رہا ہے۔ پیر کے روز مبینہ طور پر نیٹو طیاروں نے صوبہ قندوز کے ضلع دشت ارچی میں ایک مدرسے پر فضائی حملہ کرکے ڈیڑھ سو طلبہ کو قتل اور پچاس سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق مدرسے میں بچوں کی دستار بندی کی تقریب جاری تھی۔ اور دو سو سے زائد طلبہ اور دیگر افراد موجود تھے کہ اچانک فضائی حملہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :