سعودی عرب ، شاہ خالد ائیر پورٹ لاونج کی توسیع کا فیصلہ

توسیع کے بعد بیک وقت 150 مسافرمخصوص گیٹ استعمال کر سکتے ہیں جبکہ انتظار گاہ میں 80 مسافروں کی گنجائش ہوجائے گی، مسافروں کو لانج ایکسپرس سروس کی بھی سہولت فراہم کی جائیگی

جمعرات 5 اپریل 2018 17:11

سعودی عرب ، شاہ خالد ائیر پورٹ لاونج کی توسیع کا فیصلہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2018ء) سعودی عرب میں شاہ خالد ائیر پورٹ لاونج کی توسیع کافیصل کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطاقب شاہ خالد بین الاقوامی ائیر پورٹ اور سعودیہ ائیر لائن کے اشتراک سے امریکہ جانے والے مسافروں کیلئے انتظار گاہ کو وسیع کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

سبق نیوزکے مطابق توسیع کے بعد بیک وقت 150 مسافرمخصوص گیٹ استعمال کر سکتے ہیں جبکہ انتظار گاہ میں 80 مسافروں کی گنجائش ہوجائے گی ۔ ائیر پورٹ کے بورڈنگ لانج کے توسیع سے مسافروں کو کافی سہولت ہوگی ۔ مسافروں کو لانج ایکسپرس سروس کی بھی سہولت فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :