سرحد پار حملے کا جواب دینے کیلئے ہماری فوج تیار ہے بھارتی وزیر دفاع

ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا ،نرملا ستیارامن

جمعرات 5 اپریل 2018 17:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء) بھارتی وزیر دفاع نرملا ستیارامن نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا جبکہ ملک کی سالمیت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بھارتی خبر رساںا دارے کے مطابق نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر دفاع نرملا ستیا رامن کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو فوجیوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج کی طرف سے ہورہی کارروائیاں نا قابل برداشت ہے اور وہاں فلیڈ کماندروں کو سرحد پار سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ سرحد کے اس پار ہورہی کارروائیوں کا بھرپور جواب دینے کیلئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں

متعلقہ عنوان :