شجاعت حسین نے اپنی سیاسی زندگی پر مبنی کتاب مکمل

کرلی،ت قریب رونما ئی 10اپریل کو ہو گی

جمعرات 5 اپریل 2018 20:30

شجاعت حسین نے اپنی سیاسی زندگی پر مبنی کتاب مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنی سیاسی زندگی پر مبنی کتاب مکمل کرلی،تقریب رونما ئی 10اپریل کو ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شجاعت حسین نے اپنی زند گی پرکتاب کو مکمل کرلیا ہے ۔کتاب کا عنوان ’’سچ تو ہے ‘‘ہے جبکہ انہوں نے کتاب میں ملک کے سیاسی اتار و چڑھائو سمیت جنرل ضیا ء الحق ،جنرل پرویز مشرف اور نواز شریف سے متعلق اہم سیاسی واقعات بھی قلم بند کیے ہیں ۔