پاکستان کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں

جمعرات 5 اپریل 2018 20:38

پاکستان کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) نواحی گاوں مغل والا میں دو صدیوں کی بہاریں دیکھنے والے 110 سالہ معمرترین خاتون سردار بی بی انتقال کر گئیں مرحومہ کے بیٹوں محمد اسماعیل حاجی رفیق ورک اور محمد امین نے میڈیا کو بتایا کہ مرحومہ کے درجنوں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں جبکہ ان کی اولاد بھی شادی شدہ ہے اور مرحومہ نے اپنی چوتھی نسل کی بہاریں بھی دیکھیں نماز جنازہ میں خاندان بھر کے لوگوں اور اہل دیہہ نے شرکت کی ۔