ملکی زراعت کامستقبل ہائی ویلیوایگریکلچر میں ہے،سیکرٹری زراعت پنجاب

جمعرات 5 اپریل 2018 20:51

ملتان۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میںآم کے باغات سے زیادہ پیداواراور بہتر کوالٹی پرتحقیق کیلئے رحیم یارخان میں مینگوریسرچ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، آم کے پراسیسنگ یونٹس بھی لگا ئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ آم برآمد کرکے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کویقینی بنایا جاسکے، ملکی زراعت کامستقبل ہائی ویلیوایگریکلچر میں ہے اس لئے حکومت پنجاب کا متعدد منصوبوں پرعملدرآمد جارہی ہے، پاکستان آم کی کل پیداوار کا صرف6 فیصد برآمد کرتا ہے اگر بین الاقوامی منڈیوں کی مانگ کے مطابق معیار کو بہتر بنایا جائے تو آم کی برآمدات میں اضافہ کی کافی گنجائش موجود ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے آڈیٹوریم میں منعقدہ مینگو سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ آم کے باغبانوں کیلئے مینگو ہارویسٹنگ وسپرے مشینری درآمد کرائی جارہی ہے تاکہ وہ جدید زرعی مشینری کے استعمال سے نہ صرف اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرسکیں بلکہ لیبر، کاشتی امورکیلئے درکار اخراجات میں کمی اور وقت بھی بچایاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :