رانا ثناء اللہ خاں سے تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے وفد کی ملاقات

تحریک لبیک کے معاملات وفاق سے متعلق ہیںجلد بریک تھر و ہوگا‘صوبائی وزیر قانون معاملات دو طرفہ اتفاق رائے سے حل کرنے کا عندیہ، آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو دھرنا قائدین سے مسلسل رابطہ کی ہدایت

جمعرات 5 اپریل 2018 23:19

رانا ثناء اللہ خاں سے تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثناء اللہ خاں سے تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے نمائندہ وفد نے 7 کلب روڈ پر ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک یارسول اللہ ؐپیر محمد افضل قادری کررہے تھے۔وفد کے دیگر اراکین میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک محمد وحید نور، رکن مجلس عاملہ و شوریٰ شیخ اظہر حسین رضوی، صوبائی امیر تحریک لبیک سندھ مولانا غلام غوث بغدادی اور صوبائی امیر ہزارہ انجینئر حفیظ اللہ علوی شامل تھے۔

اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلا ل چوہدری ، چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب اعظم سلمان، آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہوراور کمشنر لاہور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ تحریک لبیک کے معاملات وفاق سے متعلق ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سینئر رفقا ان معاملات کے حل کے لیے وفاق کے ذمہ داران سے رابطہ میں ہیں۔

انہوںنیکہاکہ جلد بریک تھر و ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک لبیک کے دھرنے کے شرکاء سے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔ وزیر قانون نے آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو ہدایت کی کہ وہ دھرنے کے کے شرکاء سے خود مسلسل رابطہ میں رہیں۔ اس موقع پر اراکین وفد نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ بھی حکومت کے ساتھ اپنے تمامتر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کو ترجیح دیں گے۔