سندھ میں انسانیت شرما گئی

بااثر افراد کی ہندو لڑکے سے زیادتی،ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 22:26

سندھ میں انسانیت شرما گئی
سجاول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ):سندھ کے شہر سجاول میں انسانیت شرما گئی۔بااثر افراد کی ہندو لڑکے سے زیادتی،زیادتی کے دوران بننے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سجاول میں انسانیت شرما گئی۔سجاول کے نواحی علاقے داوڑ میں سلیم گگو ، صالح میمن سمیت تین با اثر افراد نے ملکر ہندو نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

زیادتی کا نشانہ بناتے وقت ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکے کی عریاں ویڈیو بھی بنائی گئی جسے بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا گیا۔ویڈیو علاقے میں پھیلی تو متاثرہ خاندان نے عزت بچانے کے لیے گاوں ہی چھوڑ دیا۔تاہم میڈیا پرخبر آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب لڑکے نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان کے پاس ایسی 50 ویڈیوز موجود ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔