ڈاکٹر قدیر کو مشرف دور میں امریکہ کے حوالے کرنے میں رکاوٹ کون بنا

ڈاکٹرعبدالقدیرکوامریکہ کے سپرد کرنے کی راہ میں وفاقی کابینہ رکاوٹ بن گئی تھی،سابق وزیر اعظم نے حقیقت بتا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 22:39

ڈاکٹر قدیر کو مشرف دور میں امریکہ کے حوالے کرنے میں رکاوٹ کون بنا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ):ڈاکٹر قدیر کو مشرف دور میں امریکہ کے حوالے کرنے میں رکاوٹ کون بنا۔ ڈاکٹرعبدالقدیرکوامریکہ کے سپرد کرنے کی راہ میں وفاقی کابینہ رکاوٹ بن گئی تھی،سابق وزیر اعظم نے حقیقت بتا دی۔تفصیلات کے مطابق برسوں بعد سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان نے خاموشی توڑ ڈالی۔ڈاکٹر عبدالقدیر کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پر اہم انکشافات کر ڈالے۔

ڈاکٹرعبدالقدیرکوامریکہ کے سپرد کرنے کی راہ میں وفاقی کابینہ رکاوٹ بن گئی تھی،سابق وزیر اعظم نے حقیقت بتا دی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر عبدالقدیر سے کہا کہ اوپر اللہ اور نیچے میں آپکا ضامن ہوں ۔انکا کہنا تھا کہ میں نے مشرف سے کہا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو امریکہ کے حوالے نہ کریں بلکہ انہوں عوام کی خاطر معاف کر دیا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے مشرف سے کہا تھا کہ اگر ڈاکٹر عبدالقدیر کو امریکہ کے حوالے کیا گیا تو پوری کابینہ سمیت مستعفی ہو جاوں گا۔یاد رہے کہ مشرف دور میں ڈاکٹر عبدالقدیر کو ایٹمی راز پاکستان سے باہر منتقل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی جانب سے اعتراف بھی کیا گیا تھا۔