خانیوال میں پولیس سے جھگڑا کرنے والے چینی انجنئیرز کس شرمناک کام کیلئے رہائش گاہ سے باہر جانا چاہتے تھے، تفصیلات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 اپریل 2018 22:44

خانیوال میں پولیس سے جھگڑا کرنے والے چینی انجنئیرز کس شرمناک کام کیلئے ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2018ء) گزشتہ روز خانیوال میں سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجنئیرز کی پولیس سے سے لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کا پولیس سے جھگڑا ہوگیا تھا اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی تھی۔ چینی شہریوں نے بغیر سیکورٹی کیمپ سے باہر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کی حفاظت کے پہلو سے انہیں روکا۔

اس پر چینی باشندے برہم ہوگئے اور اپنی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے۔اس دوران غیر ملکیوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی۔ پراجیکٹ انجینئر ڈینی نے پولیس اسکواڈ کے انچارج لطیف کو کرسی اٹھا کر ماردی جب کہ ایک چینی باشندہ پولیس موبائل پر چڑھ کر کھڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

چینی ملازمین نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کیمپ کی بجلی بھی کاٹ دی۔

پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے چینی شہریوں کو کیمپ میں بند کرکے باہر سے تالے لگادیئے۔ اس حوالے سے اب پاکستان کی مشہور انگریزی اخبار ڈان کی جانب سے معاملے کی اصل تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق چینی انجنئیرز فحاشی کے اڈے پر جانے کے خواہش مند تھے۔ تاہم پولیس سیکورٹی خدشات کے باعث انہیں رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ اسی لیے چینی انجنئیرز پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے۔ واضح رہے کہ غیرملکی انجینئرز فیصل آباد ملتان موٹروے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :