موجودہ بھارتی حکومت جنونی اور نسل پرست ، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے،خواجہ آصف

بھارت ابھی تک اجمل قصاب کو لے کر پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کر رہا ہے مسلم امہ کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے، امریکہ نے دہشتگردی کے حوالے سے ہم سے کبھی مشاورت نہیں کی پاکستان مزید پر اکسی دار لڑنے کی متحمل نہیں ہو سکتا پاکستان کی سالمیت کی بقا کے لئے سول اور عسکری قیادت ایک ہی صفحہ پر ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 5 اپریل 2018 23:25

موجودہ بھارتی حکومت جنونی اور نسل پرست ، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت جنونی اور نسل پرست ہے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ بھارت ابھی تک اجمل قصاب کو لے کر پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کر رہا ہے مسلم امہ کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے ۔ امریکہ نے دہشتگردی کے حوالے سے ہم سے کبھی مشاورت نہیں کی پاکستان مزید پر اکسی دار لڑنے کی متحمل نہیں ہو سکتا پاکستان کی سالمیت کی بقا کے لئے سول اور عسکری قیادت ایک ہی صفحہ پر ہے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت نسل پرست اور جنونی ہے گجرات میںمسلمانوں کو خون بہایا گیا ، بھارت کی تاریخ بہت سیاہ ہے بھارت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں جانوروؔں کو مارنے والے کو سزا دی جاتی ہے جبکہ انسان اور مسلمانوں کے قتل کو کھلی چھوٹ حاصل ہے بھارت بین الاقوامی فورم پاکستان پر الزامات لگاتا ہے ۔ ابھی تک بھارت اجمل قصاب کو لے کر ہمیں بدنام کر رہا ہے بحیثیت پاکستان اور مسلمان شاہد آفریدی کا حق بنتا ہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کے بارے میں رائے کااظہار کریں۔ بھارتی حکمران جماعت ووٹ کی خاطر مذہب کو استعمال کر رہی ہے ۔

بھارت میں حکمران جماعت کو آئندہ ووٹ ملنے کی امید نہیں ہے ۔ کشمیری مذہب کی بنیاد پر نہیں کشمیری ہونے کے ناطے آزادی چاہتے ہیں جتنا کشمیری پاکستان سے محبت کرتا ہے اتنا ایک پاکستانی پاکستان سے محبت نہیں کر تا انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں 7 لاکھ اپنی فوج تعینات کر رکھا ہے جو آزادی کے حق میں نعرہ لگانے والے کو دہشتگر بنا کر شہید کررہے ہیں کشمیری کے قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی کشمیر کے عوام کے عزم جواں ہے جنہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتا افغان حکومت نے افغانستان حکومت نے مدرسے پر حملہ کر کے طالبان کو قوت کو جلا بخشی ہے 100 سے زائد حافظ قرآن کو شہید کیا جس پر افسوس ہے اقتدار اور اندرونی سیاست کی جنگ میں ہم کشمیر کاز بھول چکے ہیں ہمیںکشمیر فلسطین اور شام کے مسلمانوں کے حال پر کوئی رحم نہیں ہے مسلم امہ کاشیرازہ بکھرا ہوا ہے ۔

ایران اور سعودیہ کا تنازعہ یمن میں جنگ ہے ۔ مسلم ممالک میں نفاق کی انتہا ہے اس فضاء چند ممالک کے علاوہ اکثریتی مسلم ممالک کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا نہیں کر رہے ہیں فلسطین کے ساتھ ہمار ا عزم غیر مشروط ہے بھارت نے پچھلے سال 200 سے زائد سرحدی خلاف ورزی کی ہے بھارت کی طرف سے داغے جانے والے گولے کی آواز سیالکوٹ میں میرے گھر میں بھی سنائی دیتی ہے پاک فوج بھارت کے فائرنگ کا بھر پور اندز میں جواب دیتا ہے ۔

انہو ںنے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی معاونت کی ہے لیکن دہشتگردی کے حوالے سے مشاورت بھی کریںتو بہتر ہے امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان وہ کر دار دوبارہ ادا کرے جو سویت یونین ، اور افغان جنگ کے لئے کیا تھا۔ لیکن اس وقت سیاسی اور عسکری قیادت اس بات پر قائم ہے کہ پاکستان ایسا کبھی نہیں کرے گا پاکستان مزید پراکسی وار لڑنے کا متحمل نہیںہو سکتا ۔

متعلقہ عنوان :