وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے نامکمل اور زیر تعمیر منصوبوں کے لئے 10کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان

جمعرات 5 اپریل 2018 23:25

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے پچھلے آٹھ سالوں سے نامکمل اور زیر تعمیر منصوبوں کے لئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

یہ اعلان انہوں نے نم کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ کو نم سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاق کے فنڈز سے زیر تعمیر نم کے مختلف منصوبے آٹھ سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہورہے جس سے کورس کے دوران آفیسران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر وزیراعلیٰ نے دس کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ وفاق کا منصوبہ ہے اور ہمارے صوبے کے پاس وسائل کی کمی ہے تاہم صوبے اور ملک کے مفاد اور اپنے آفیسران کو تربیت کے بہتر مواقعوں کی فراہمی کے لئے ہم اپنے وسائل سے ان زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کریں گے تاکہ یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے آفیسران کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :