نقیب اللہ قتل کیس: آرمی چیف بھی میدان میں آ گئے

آرمی چیف کی نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ سے ملاقات ، انصاف دلانے کی یقین دہانی کروادی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 22:52

نقیب اللہ قتل کیس: آرمی چیف بھی میدان میں آ گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ):نقیب اللہ قتل کیس میں آرمی چیف بھی میدان میں آ گئے۔آرمی چیف کی نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ سے ملاقات ، انصاف دلانے کی یقین دہانی کروادی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے آج قبائلی علاقوں کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے مختلف قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور ان سے علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خبر دار بھی کیا کہ اگر کسی کو علاقے میں فساد برپا کرنے میں ملوث پایا گیا تو اس سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے گھر بھی گئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسود کے والد سے بھی ملاقات کی اور بیٹے کی موت پر ان سے تعزیت کی ، اس موقع پر انہوں نے نقیب اللہ محسود کے والد کو یقین دلایا کہ فوج انہیں انصاف دلانے کی تمام کاوشوں کی حمایت کرے گی۔
نقیب اللہ قتل کیس: آرمی چیف بھی میدان میں آ گئے