بلاول بھٹو زرداری سے اسلام الدین شیخ اور ارسلان شیخ کی ملاقات

جمعرات 5 اپریل 2018 23:27

بلاول بھٹو زرداری سے اسلام الدین شیخ اور ارسلان شیخ کی ملاقات
لاڑکانہ ۔ 5اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سینیٹر اسلام الدین شیخ اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو سکھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سکھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ سکھر کے عوام کو ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر پی پی پی سندھ کے صدر و صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو بھی موجود تھے۔