اماراتی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کا ایندھن گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 23:27

اماراتی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ):اماراتی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کا ایندھن گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف ترین آئل کمپنی ایڈنوک نے محطلتی نامی ایک نئی سروس شروع کی ہے جس کے تحت صارفین کو انکے گھر کی دہلیز پر ایندھن فراہم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر سعید مبارک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رواں ماہ اس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ابوظبی کے 40 اسٹیشنوں سے ایڈنوک ڈسٹری بیوشن کے صارفین اس خصوصی سروس سے استفادہ کر سکیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس سروس کو رواں سال عام کر دیا جائے گا ۔اس حوالے سے کمپنی نے اپنے سٹاف میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور کمپنی نے ڈلیوری فیس میں بھی خصوصی رعایت دی ہے تا کہ صارفین زیادہ سے زیادہ اس سروس کی جانب راغب ہو سکیں۔