فیس بک نے اپنا اہم ترین فیچر ختم کر ڈالا

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے دوستوں کی تلاش کا فیچر ختم کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 23:52

فیس بک نے اپنا اہم ترین فیچر ختم کر ڈالا
نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ): فیس بک نے اپنا اہم ترین فیچر ختم کر ڈالا۔فیس بک انتظامیہ کی جانب دوستوں کی تلاش کا فیچر ختم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین سوشل ویب سائٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوستوں کو آپسی رابطے بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کی پسندیدہ ترین ویب سائٹ کی انتظامیہ بھی اپنے صارفین کو مطمئن رکھنے کے لیے ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے اور صارفین کے لیے پریشانی کا سبب پیدا کرنے والے فیچرز کو ختم کیا جاتا ہے ۔تازہ ترین معلومات کے مطابق فیس بک نے اپنی سائٹ پر دوستوں کی تلاش کا اہم ترین اور پسندیدہ فیچر ختم کر دیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے کیمبرج اینالیٹکا اسکینڈل کے بعد سے صارفین کا اعتماد جیتنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔