بالی وڈ دبنگ خان سلمان خان کی جیل میں حالت بگڑ گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 اپریل 2018 00:27

بالی وڈ دبنگ خان سلمان خان کی جیل میں حالت بگڑ گئی
جودھپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2018ء) بالی وڈ دبنگ خان سلمان خان کی جیل میں حالت بگڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5سال قید اور 10ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی۔ غیر قانونی شکار کے 20 سال پرانے کیس میں سلمان خان کے علاوہ سیف علی خان، تبو، سونالی باندرے اور نیلم کے نام بھی شامل تھے۔

سلمان خان پر دو نایاب ہرن کے شکار کا الزام تھا جبکہ عدالت نے باقی اداکاروں کو اس کیس سے بری کردیا۔ سلمان خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے موکل کو تین برس سے کم کی سزا دی جائے۔ جسکا مقصد یہ تھا کہ تین برس سے کم سزا پر سلمان خان کو فوراً ضمانت مل سکتی ہے لیکن تین برس سے زیادہ کی سزا ہونے پر انہیں ضمانت کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ سلمان خان نے نایاب ہرنوں کا شکار کیا ہے اس لیے انہیں6 برس کی سزا دی جائے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد سلمان خان کو فوری جودھپور جیل لے جایا گیا تھا۔ تاہم اب جیل سپرٹینڈنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلمان خان جیل آنے کے بعد ڈپریشن کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ سلمان خان نے صبح سے کچھ کھایا بھی نہیں ہے۔ جیل سپرٹینڈنٹ کا مزید کہنا ہے کہ سلمان خان کو جیل میں کسی قسم کا خصوصی وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔ سلمان خان کیساتھ بھی عام قیدیوں جیسا سلوک ہی کیا جائے گا۔ انہیں بھی باقی قیدیوں کی طرح زمین پر ہی سونا ہوگا۔ جبکہ ان کا کھانا بھی عام قیدیوں جیسا ہی ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :