جرمنی میں کاتلان رہنما کی ضمانت منظور

جمعہ 6 اپریل 2018 14:58

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2018ء) جرمنی کی ایک عدالت سے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم ملنے کے بعد انھیں جمعہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم شلیسوگ ہولشٹائن کی عدالت نے کہا ہے کہ انہیں بغاوت کے الزامات کے تحت اسپین کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ میڈرڈ حکومت نے پوج ڈیمونٹ کے لیے یورپی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ میڈرڈ کا کہنا ہے کہ پوج ڈیمونٹ کاتالونیا میں آزادی سے متعلق ہوئے متنازعہ ریفرنڈم کے نتیجے میں ہونے والے تشدد میں ملوث بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :