امریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازعات کے سبب جرمنی کونقصان پہنچا ہے، ہولگر بنگ من

ہفتہ 7 اپریل 2018 10:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) جرمن ہول سیل فیڈریشن اور بیرون ملک تجارت کے سربراہ ہولگر بنگ من نے ایک انٹرویو میں ڈی ڈبلیو کو بتایا ہے کہ امریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازعات کے سبب جرمنی کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تجارتی تنازعہ ہے تجارتی جنگ نہیں ہے۔ تجارت ہمیشہ فریقین کو قریب لاتی ہے انہیں الگ نہیں کرتی۔ جرمنی کے برآمد کنندگان کے لیے اس تنازعے کے براہ راست اثرات کم ہیں لیکن وہ جرمن کمپنیاں جو امریکا میں رہتے ہوئے چینی مارکیٹ کے لیے مصنوعات بناتی ہیں، مثلاً کاریں بنانے والی کمپنیوں پر اس تنازعے کے یقیناً منفی اثرات پڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :