جرمن وزیرخارجہ کا اردن میں مہاجر بستی کا دورہ

ہفتہ 7 اپریل 2018 10:40

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) پناہ گزین مرکز کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کو قریب سے جاننا ہے۔‘ یہ بات جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اردن کے شہر ’الرزاق‘ میں قائم ایک مہاجر کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس کیمپ میں 37000 مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ہائیکو ماس نے اردن میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کے بعد اس مہاجر بستی کا دورہ کیا۔

جرمن وزیر نے ماہانہ 1 ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کے برلن حکومت کی منصوبے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد پناہ گزینوں کو درپیش حالات کو قریب سے جاننا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، برلن میں اس حوالے سے نئی قانون سازی کرنے کا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں جب تک اس پر عمل نہ کیا جا سکتا ہو۔

متعلقہ عنوان :