پہلی عالمی جنگ کے دوران جرمنی کا آرمینیائی نسل کشی میں اہم کردار

جرمنی کے آرمی افسران نے سلطنت عثمانیہ کے فوجیوں کو تربیت بھی فراہم کی تھی،عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ

ہفتہ 7 اپریل 2018 12:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء) ایک بین الاقوامی نیٹ ورک نے کہاہے کہ پہلی عالمی جنگ کے دوران سلطنت عثمانیہ کی طرف سے آرمینیائی عوام کے قتل عام میں جرمنی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گلوبل نیٹ اسٹاپ دی آرمز ٹریڈنے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ سلطنت عثمانیہ کی طرف سے آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی میں اٴْس وقت کے جرمنی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جرمنی کے آرمی افسران نے نہ صرف سلطنت عثمانیہ کے فوجیوں کو تربیت فراہم کی بلکہ قتل عام کی نگرانی یا مدد بھی فراہم کی۔ پھر اس قتل عام کے لیے جو زیادہ تر ہتھیار استعمال ہوئے وہ جرمن کمپنی ماؤزر کے تیار کردہ تھے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت بھی آرمینیا کے خلاف وہی خیالات رکھتی تھی جو سطلنت عثمانیہ کے تھے۔آرمینیا ان دونوں طاقتوں کے خلاف ان کے مشترکہ دشمن یعنی روس کے ساتھ شامل ہو کر سازش کر رہا تھا۔ اس طرح ایک طرح سے جرمنی اس قتل عام کی نظریاتی بنیاد میں بھی شریک تھا۔

متعلقہ عنوان :