جرمن اداکارہ سوزانے برنرٹ سیاست پر مبنی فلم ’’دا ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ کا حصہ بن گئیں

ہفتہ 7 اپریل 2018 13:00

جرمن اداکارہ سوزانے برنرٹ سیاست پر مبنی فلم ’’دا ایکسیڈینٹل پرائم ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) جرمن اداکارہ سوزانے برنرٹ انوپم کھیر کی فلم ’’دا ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ میں سونیا گاندھی کا کردارادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابقجرمن اداکارہ سوزانے برنرٹ سیاست پر مبنی فلم ’’دا ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ کا حصہ بن گئیں ، اداکارہ فلم میں سونیا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم میںانوپم کھیر سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم کی عکسبندی لندن میں شروع کر دی گئی ہے جو ویجے رتناکر گوٹی کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہوگی۔ فلم میں اداکار اکشے کھنہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے سابق میڈیا ایڈوائز سنجے بارو جبکہ اداکار انوپم کھیر من موہن سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی سنجے بارو کی کتاب ’’دا ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ پر مبنی ہے۔ فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :