چین کی اقتصادی کامیابیاں ’’خیرہ کن،متاثرکن اور چیلینجنگ ‘‘ہے،صدر آسٹریا

قلیل مدت میں زرعی معاشرے سے ترقی کرکے دوسری بڑی معیشت بن گیا ہے

ہفتہ 7 اپریل 2018 13:24

چین کی اقتصادی کامیابیاں ’’خیرہ کن،متاثرکن اور چیلینجنگ ‘‘ہے،صدر ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2018ء) ’’خیرہ کن ،متاثر کن اور چیلینجنگ‘‘ یہ وہ تین الفاظ ہیں جو آسٹریا کے صدر نے چین کے اپنے سرکاری دورے سے روانگی سے قبل باتیں کرتے ہوئے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران چین کی اقتصادی کامیابیوں کی وضاحت کرنے کے لیے استعمال کیے ہیں۔ الگزینڈر وان ڈر بیلن سات اپریل سے بارہ اپریل تک چین کے دورے کے دوران ایک بڑے وفد کی قیادت کریں گے۔

چانسلر سبسٹائن کرز بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

(جاری ہے)

اس دورے کو ’’تاریخی قرار دیا گیا ہے کیونکہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے میں پہلی مرتبہ آسٹریا کے صدر اور اس کے چانسلر دونوں نے بیک وقت ایک ہی ملک کا دورہ کیا ہے۔وان ڈر بیلن نے کہا کہ ہمارے دورے کے نتیجے میں کئی سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کو مزید اضافہ ہوگا۔ اور ہمارے تعلقات کی فعالیت کو نئی مہمیز ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی پیداوار خیرہ کن ہے کیونکہ یہ اتنی قلیل مد ت میں زیادہ تر زرعی معاشرے سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :