پنجاب کے متعدد سرکاری کالجز کی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 987ملین روپے جاری

ہفتہ 7 اپریل 2018 16:53

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) صوبے کے سرکاری کالجز کی مختلف ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 987ملین روپے جاری کردئیے گئے۔ پنجاب کے متعدد سرکاری کالجز میں آئی ٹی لیبز اورسائنس لیبزکیلئے کمپیوٹرز،سائنٹیفک آلات،انسٹالیشن سافٹ وئیر کیلئی347ملین روپے جاری کئے گئے ہیں ، پنجاب کی 9ڈویثرن کے سرکاری کالجزمیں ملٹی میڈیا پروجیکٹر،جدید فرنیچر،لائبریریز کی اپ گریڈیشن اورسرکاری کالجز میں عدم دستیاب سہولیات‘ باتھ رومز‘ چار دیواری‘ پینے کے صاف پانی اور بجلی کی فراہمی کیلئے 340ملین روپے جاری کردئیے ہیں جبکہ ڈیرہ غازیخان‘ بہاولپور‘ ملتان ڈویژنز کے 11 اضلاع کیلئے 40 فیصد رقم کو جنوبی پنجاب کیلئے استعمال میں لایا جائیگانیزصوبہ بھرکے کالجز میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے کل37 سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری کالجز میں سیکیورٹی کے معاملات کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے بنائے ایس اوپیز کے مطابق بنانے اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجزمیں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز ،سی سی ٹی وی کیمروںکیلئے 300ملین روپے کی خصوصی گرانٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب بیرسٹر نبیل اعوان نے اے پی پی کوبتایا کہ پی اینڈ ڈی کی طرف سے سرکاری کالجز کی متعدد سکیموں کیلئے 725ملین روپے کے فنڈزجاری کردئیے گئے ہیں،جس کے بعد ڈی پی آئی کالجز اور ڈویثرنل ڈائریکٹر زکو تمام سکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ تمام سکیموں کی نگرانی اعلیٰ افسران خود کر رہے ہیں،کسی بھی سکیم میں کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :