پنجاب یونیورسٹی کی نومنتخب اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کا پہلا اجلاس

ہفتہ 7 اپریل 2018 18:38

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی نو منتخب مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس صدر ڈاکٹر محبوب حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آسا آئین کے تحت 4اساتذہ کو ایسو سی ایشن کا ممبرنامزد کیا گیا جن میں اولڈ کیمپس سے ڈاکٹر فخر الحق نوری، نیو کیمپس سے ڈاکٹر شازیہ قریشی ، ڈاکٹر ذوالفقار بوراور ڈاکٹر شاہد فاروق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا کہ نو منتخب قیادت سے اساتذہ برادری کی بڑی امیدیں وابستہ ہیںلہذا ایسو سی ایشن بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو باڈی نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ ایسو سی ایشن کو متحرک کرنے کیلئے جنرل باڈی کے اجلاس تواتر سے منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :