جرمنی میں مبینہ دہشت گرد حملہ، کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، ہلاکتیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 7 اپریل 2018 20:16

جرمنی میں مبینہ دہشت گرد حملہ، کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، ہلاکتیں
برلن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07اپریل 2018ء ):جرمنی میں مبینہ دہشت گرد حملہ، کار ہجوم پر چڑھ دوڑی۔واقعے میں متعدد افراد ہلاک کئی زخمی ہو گئے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر مونسٹرمیں مبینہ دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک بے لگام گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے بعد متعدد افراد کو زخمی پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔شہری حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بیشتر افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تا ہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی تعداد نہیں بتائی۔اس حملے میں بیشتر افراد زخمی ہیں جنکو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔