شہداء کے جنازوں میں لوگوں کی بھرپور شرکت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ بھارت کشمیر میں جنگ ہار چُکاہے‘ سید علی گیلانی
ہفتہ 7 اپریل 2018 21:21
(جاری ہے)
انہوں نے مظلوم کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا جو بے سروسامانی کی حالت میں بھی اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اپنے ان سپوتوں کو قابض فورسز کے پنچوں سے نکالنے کے لیے بھرپور مزاحمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے بھی چشم کُشا ہے جو اپنے حقیر مفادات کی خاطراپنے ہی لوگوں کی زندگیوں کا سودا کرکے دشمن کے خاکوں میں رنگ بھررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں ایسے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جو دوسروں کے ’’کل‘‘ کے لیے اپنے ’’آج‘‘ کو قربان کرتے ہیں اور ایسے سرفروشوں کی قربانی کسی صورت رائیگان نہیں جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے ساتھ لوگوں کی جذباتی وابستگی اور شہداء کے جنازوں میں ان کی بھرپور شرکت اس حقیقت کا بین ثبوت ہیں کہ بھارت کشمیر میں جنگ ہار چُکا ہے اور اب وہ صرف ظلم وجبر اور قتل غارت پر تکیہ کرکے اپنے جبری قبضے کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جو بچے موجودہ جدوجہد میں اپنی عزیز جانوں کی قربانی پیش کررہے ہیں اُن کی اکثریت اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور وہ شعور کی بیداری کے ساتھ اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ان کا خون انتہائی مقدس اور قیمتی ہے اور ہم پر فرض ہے کہ ہم ہر اس کام سے اجتناب کریں جو ان کی قربانیوں کے ساتھ سودا بازی کا باعث بنتی ہو۔ سید علی گیلانی نے شہید مصور احمد کے جلوس جنازہ پر بھارتی پولیس کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت قراردیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.