وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ،ٰ شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے،

شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا

ہفتہ 7 اپریل 2018 22:26

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ،ٰ شہریوں ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خاران سے واپسی کے بعدکوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، اچانک دورہ پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کااظہار کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے پرائیوٹ قصاب خانوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دورہ کے موقع پر کہاکہ عوامی نمائندوہ ہوں پروٹوکول اور سیکیورٹی کی فکر نہیں، کم مدت کے دوران دن رات ایک کرکے عوامی مسائل حل کرینگے۔تفصیلات کے مطابق۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خاران سے واپسی کے بعد شہرکا اچانک دورہ کیا،اچانک دورہ پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کواری روڈ، شاہراہ اقبال فقیر محمد روڈ اور میکانگی روڈ پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے سڑکوں کی صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوالمنڈی چوک پر گوشت کی دکانوں کامعائنہ کیا اورانتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پرائیوٹ قصاب خانوں کو فوری بند کیاجائے۔

وزیراعلیٰ نے کواری روڈ پر فائربریگیڈکے اسٹیشن کا معائندہ بھی کیا،فائربریگیڈاسٹیشن میں موجود گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ عملہ کے مسائل بھی سنیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نے فائربریگیڈعملے کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شہرکے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے، شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا ماضی میں منتخب نمائندوں نے کبھی بھی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے شہر کے اتنے دورے نہیں کئے ،موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے زیادہ متحرک اور سنجیدہ ہیں جس کی وجہ سے ہمارے مسائل میں کافی کمی آئی ہے، امید ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بہتر کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں اس سے جلد ہی شہریوں کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔

دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ مجھے اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی کی کوئی فکر نہیں، عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ عوامی نمائندہ ہوں ،عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرناچاہتا ہوں۔ کم مدت میں دن رات ایک کرکے عوامی مسائل حل کرینگے۔اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :