شام کے صوبے حلب میں بم دھماکہ، 8 افراد ہلاک

ہفتہ 7 اپریل 2018 22:53

شام کے صوبے حلب میں بم دھماکہ، 8 افراد ہلاک
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) شام کے صوبے حلب میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ الباب نامی شہر میں واقع جامعہ مسجد کے نزدیک ہوئے اس دھماکے میں مارے جانے والے افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں یہ تازہ کارروائی گزشتہ روز ہفتے کے دن کی گئی۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں باغیوں اور شامی فورسز کے مابین جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :