کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کی بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک

ہفتہ 7 اپریل 2018 22:53

کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کی بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کی بس کو پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہفتے کے روز ان ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے کھلاڑی ہیں یا دیگر مسافر۔ بتایا گیا ہے کہ اس بس میں کھلاڑیوں سمیت کل 28 افراد سوار تھے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز کینیڈا کے صوبے ساسکیچوان میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اس بس سے ٹکرا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :