اسلام آباد ،بالائی پنجاب ، کے پی کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 8 اپریل 2018 12:16

اسلام آباد ،بالائی پنجاب ، کے پی کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں ہونے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08اپریل 2018ء) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ،بالائی پنجاب ، کے پی کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں اتوار کو ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

جب کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ژالہ باری نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔ بارش اور ژالہ باری سے موسم دوبارہ سرد ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، بلوچستان کے مختلف علاقوں اور بالائی سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :