ترکی نے تقریبا600 افغان مہاجرین ملک بدر کر دئیے

افغانستان میں سلامتی کی صورتحال نازک ،ملک بدرنہیںکرنا چاہیے تھا،انسانی حقوق تنظیموں کی شدید تنقید

اتوار 8 اپریل 2018 12:50

ترکی نے تقریبا600 افغان مہاجرین ملک بدر کر دئیے
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) ترک حکام نے بتایاہے کہ تقریباً چھ سو غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنا شروع کر دیا گیا ہے۔ادھر انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان نے اس حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال نازک ہے، اس لیے افغان مہاجرین کو ملک بدر نہیں کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان افغان مہاجرین کو متعلقہ صوبائی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کے دن خصوصی پروازوں کے ذریعے انہیں واپس کابل بھیج دیاگیا۔ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان نے اس حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان میں سلامتی کی صورتحال نازک ہے، اس لیے افغان مہاجرین کو ملک بدر نہیں کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :