جرمنی کی فروری کے دوران صنعتی پیداوار میں 1.6 فیصد کمی

اتوار 8 اپریل 2018 13:00

فرینکفرٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) جرمنی نے کہا ہے کہ فروری کے دوران اس کی صنعتی پیداوار میں 1.6 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ پیداواری و تعمیراتی سرگرمیوں میں سستی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی اہم وجوہات میں پیداواری اور بالخصوص تعمیراتی سرگرمیوں میں کمی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کے کمزور آغاز کے باوجود باقی مہینوں کے دوران بہتر پیداواری و اقتصادی سرگرمیوں کی توقع ہے۔حکومت کے اندازوں کے مطابق رواں سال ملکی اقتصادی شرح نمو 2.4 فیصدرہنے کی توقع ہے۔2017 ء کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 2.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :